Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ پر پوری توجہ ہے، 100 فیصد کارکردگی دیں گے، بابر اعظم

عامر جمال کو پالیش ہونے میں وقت لگے گا، کپتان
شائع 06 مئ 2024 12:26pm
فوٹو۔۔۔فیس بک / پی سی بی
فوٹو۔۔۔فیس بک / پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پوری توجہ ورلڈکپ پر ہے، میگا ایونٹ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں، تمام کھلاڑیوں کا مقصد ٹیم کو فتح دلوانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری توجہ ورلڈکپ پر ہے، ماضی میں بھی ہمارا عزم تھا کہ ٹرافی لے کر آئیں گے۔ دورے کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دیں گے، حارث رؤف آرام کے بعد آرہے ہیں امید ہے اچھا پر فارم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کیلئے جو بہترین تھا ہم نے وہ فیصلہ کیا ہے، عامر جمال کو پالیش ہونے میں وقت لگے گا، محمد حارث کی ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں بن رہی تھی۔ ٹیسٹ میچ کارکردگی کو ٹی20 سے نہیں ملایا جاسکتا۔

babar azam

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Cricketer