Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہی بھارت نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا

خالصتانی رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی ہٹ اسکواڈ کی حراست کے بعد نئی دہلی کو عالمی سطح پر خفت کا سامنا ہے
شائع 06 مئ 2024 12:18pm
—فوٹو: آئی سی سی
—فوٹو: آئی سی سی

بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان مخالف رویہ اپناتے ہوئے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا اور اس مرتبہ الزام لگایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے شریک میزبان ویسٹ انڈیز کو شمالی پاکستان سے دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ دہشت گردانہ دھمکی کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز نے اپنی عوام کو مطلع کیا کہ تمام حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں: بھارت بلوچ نوجوانوں کو پروپیگنڈا مواد ترجمہ کرنے کے ڈالرز دینے لگا

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔ انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں محض قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ ذرائع کا ذکر کیا۔

بھارت عالمی سطح پر اپنی خفت چھپانے کے لیے مختلف اہم سیاسی معاملات اور غیر سیاسی ایونٹ پر پاکستان کے خلاف مقامی میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی مدد کا الزام بھارتی پروپیگنڈا ہے، کیا پاکستان نے افغان فوج کو لڑنے سے منع کیا؟ وزیر اعظم

ابھی چند روز قبل ہی کینیڈین پولیس نے خالصتانی رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی ہٹ اسکواڈ ممبران کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد بھارت کی جانب سے چپ سادھ لی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کیا گیا تھا، جس پر کینیڈین حکومت کی جانب سے بھارت پر شکوک وشبہات کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس سے قبل کرتارپور راہداری سے متعلق الزام لگائے تھے جس کا مقصد سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام کو نقصان پہنچانا تھا اور پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا سختی سے مسترد کیا تھا۔

india

t20 world cup 2024

Fake Propaganda