Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

اداکارہ اور بی جے پی مندی لوک سبھا حلقہ کی امیدوار کنگنا رناوت نے اپنا موازنہ امیتابھ بچن سے کردیا۔

صارفین ان کے اس بیان پر مضحکہ خیز کمنٹس کررہے ہیں۔
شائع 06 مئ 2024 11:54am

اداکارہ اور بی جے پی مندی لوک سبھا حلقہ کی امیدوار کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنا موازنہ امیتابھ بچن سے کردیا۔

آج کل بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی تقریر کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں اداکارہ کہتی ہیں کہ پورا بھارت حیران ہے کہ میں چاہے راجستھان چلی جاؤں، چاہے مغربی بنگال چلی جاؤں، چاہے دہلی چلی جاؤں یا چاہے منی پور چلی جاؤں، ہر جگہ مجھے بےحد پیار اور عزت ملتی ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں انہوں نے دعوی کیا کہ بگ بی امیتابھ بچن کے بعد اگر کسی کو فلم ان انڈسٹری میں عزت ملتی ہے تو وہ کنگتنا رناوت ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں مصروف ہیں، وہ ہماچل پردیش کے مندی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

کنگنا رناوت کی انتخابی مہم کے دوران عوامی تقاریر جہاں کافی توجہ حاصل کر رہی ہیں، وہیں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک حالیہ خطاب، جہاں انہوں نے خود کو امیتابھ بچن سے تشبیہ دی تھی، آن لائن بحث کا مرکز بن گیا ہے۔

صارفین ان کے اس بیان پر مضحکہ خیز کمنٹس کررہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ کی اس سال 14 جون کو فلم ”ایمرجنسی“ ریلیز ہونے جارہی ہے، جس میں وہ بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD NEWS

show bizz