Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حج ویزا پالیسی : سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

حج ویزا کام، رہائش یا نامزد شہروں سے باہر سفر کے لیے نہیں ہے، حکام
شائع 06 مئ 2024 11:43am

سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ویزہ کے تحت صرف جدہ، مدینہ اور مکہ مکرمہ کے شہروں کے سفر کی اجازت ہوگی۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ ویزا خصوصی طور پر 2024 میں مناسک حج میں شرکت کرنے والے عازمین کے داخلے کے اجازت نامے کے طور پر کام کرے گا۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب نے حج ویزا کا اجرا شروع کردیا

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ حج ویزا کام، رہائش یا نامزد شہروں سے باہر سفر کے لیے نہیں ہے۔ اس طرح کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے نتیجے میں مستقبل میں حج میں عدم شرکت اور ملک بدری کی سزا ہوگی۔

حج ویزا صرف حج کی مدت کے لیے فعال ہیں جبکہ حاملین کو اس مدت کے دوران عمرہ کرنے یا کسی بھی قسم کی ملازمت اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت نے وزارت خارجہ کے ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرانک رجسٹریشن متعارف کرائی ہے۔