Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جیکب آباد : پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے گاڑی چھین لی

کھوسو برادری کے افراد کا شاہراہ پر دھرنا، اعلیٰ حکام سے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ
شائع 06 مئ 2024 11:30am

جیکب آباد میں پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح ڈاکو شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کے واردات کے خلاف کھوسو برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے باعث گڑھی خیرو اور جیکب آباد شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

مظاہرین نے بتایا کہ چار مسلح ڈاکو عاشق کھوسو سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ وہ پولیس کی وردی میں تھے۔ اس نوعیت کی وارداتوں کے باعث شہری خود کو انتہائی غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ پولیس علاقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی وارداتوں کا نوٹس لے کر شہریوں کے لیے حقیقی تحفظ یقینی بنایا جائے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری بڑھتی جارہی ہے۔ اندرونِ سندھ بھی ڈاکو بیشتر علاقوں میں کسی خوف کے بغیر دندناتے پھر رہے ہیں اور شہری کہیں بھی محفوظ دکھائی نہیں دیتے۔

Jacobabad

DACOITY IN POLICE UNIFORM

KHOSO COMMUNITY

VEHICLE SNATCHED

CULPRITS AT LARGE

PEOPLE PROTEST AND SIT IN