Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ سستے اجزاء جو چوہوں کو آپ کے باغ سے دور رکھیں گے

کیمیکل سے بھرے حشرہ کش ادویات کی بجائے، انہیں قدرتی طور پر روکنے کے طریقے موجود ہیں۔
اپ ڈیٹ 06 مئ 2024 12:06pm

باغات, جنگلی حیات کی بہت سی اقسام کے جانوروں کے ساتھ لازم وملزوم ہیں ، تاہم ، ایک ایسا ہے لنگلی حیات ہے، جسے آپ وہاں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور وہ ہے ”چوہے“۔

چوہوں کے ذریعے سبزیوں کو نقصان پہنچنا باغ کے عام مسائل میں سے ایک ہے۔

بدقسمتی سے چوہے باغات کو اپنا مثالی مسکن سمجھتے ہیں۔ چونکہ وہ قدرتی اور آسانی سے قابل رسائی کھانے کے ذرائع فراہم کرتے ہیں۔

اگرچہ باغ میں ایک یا دو چوہے نظر نہیں آتے ہیں، لیکن ان کا ایک حملہ تیزی سے پودوں کو تباہ کرسکتا ہے ، تازہ بوئے گئے بیج کھا سکتا ہے اور آخر کار آپ کے گھر میں داخل ہونے کاراستہ تلاش کرسکتا ہے۔

آپ کے باغ سے چوہوں کو ”دور رہنے“ پر مجبور کرنے میں مدد کرنے کے لئے باغبانی کے ماہرین بہترین مشورے دیتے ہیں۔

کیمیکل سے بھرے حشرہ کش ادویات کی بجائے، انہیں قدرتی طور پر روکنے کے طریقے موجود ہیں۔

ماہرہن کی تجویز کردہ ان خوشبوؤں کو باقاعدگی سے اپنے باغ کے ارد گرد پھیلاکر، کھانے کے ذرائع اور پریشان کرنے والے حصوں سے انہیں دور ر کھا جا سکتا ہے۔

فرق آپ کو تیزی سے محسوس ہوگا۔

وہ خوشبوئیں، جو چوہوں کو دور رکھتی ہیں

چوہوں کے اندر خوشبو کو سونگھنے کی تیز صلاحیت ہوتی ہے۔ آپ اس کی اس صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سرکہ

مرچ

دار چینی

پیپرمنٹ

لونگ

لال مرچ

اس کے علاوہ مندرجہ ذیل خوشبودار پھول اور جڑی بوٹیاں بھی“قدرتی طور پر چوہوں کو روکنے“ کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

لیوینڈر

صد برگ

روزمیری

نرگس

سیج

پودینہ

پیپر منٹ

الٹراسونک آلات

الٹراسونک ڈیوائسز ہائی فریکوئنسی لہریں پیدا کرتی ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ”چوہوں کے نازک حواس کو پریشان کرتی ہیں“۔

بہترین نتائج کے لئے ان آلات کو ممکنہ کھانے کے ذرائع، بشمول پھولوں ، سبزیوں کے درمیان، ہیج، جھاڑیاں اور درختوں کے۔

lifestyle

life hacks

Mice