Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاگل کتے نے گھر کے اندر گھس کر بچوں سمیت 8 افراد کو کاٹ لیا

اہل علاقہ نے کتے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا
شائع 06 مئ 2024 10:29am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھکر میں پاگل کتے نے 8 افراد کو کاٹ لیا۔ اہل علاقہ نے کتے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

چک نمبر 215 ٹی ڈی اے میں پاگل کتے نے گھروں کے صحن میں سوئے ہوئے اور گلی میں شہریوں پر حملہ کرکے انھیں زخمی کیا۔

متاثر افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو زہر دے تاکہ لوگ اس سے محفوظ رہ سکیں۔

animals

bhakar

dog theft