Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھ مذہب کے افراد اس مخصوص قبر کو جوتے کیوں مارتے ہیں؟

سکھ برادری کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی قبر پر جوتے برساتے ہیں
شائع 06 مئ 2024 09:51am
تصویر بذریعہ: دائیں طرف تصویر بشکریہ فیس بک پیج، مقامی افراد قبر پر جوتے مارنے کی روایت برقرار رکھے ہوئے، دائیں جانب بھارت کی ایک مقامی قبر
تصویر بذریعہ: دائیں طرف تصویر بشکریہ فیس بک پیج، مقامی افراد قبر پر جوتے مارنے کی روایت برقرار رکھے ہوئے، دائیں جانب بھارت کی ایک مقامی قبر

عام طور پر مزارات اور قبروں کو احترام کی نگاہ سے ہی دیکھا جاتا ہے اور ان پر فاتحہ خوانی ہی کی جاتی ہے، تاہم بھارت میں ایک قبر ایسی بھی ہے جس پر سکھ مذہب کے افراد جوتے برساتے دکھائی دیتے ہیں۔

برسوں سے جاری اس روایت کو برقرار رکھتے سکھ کمیونٹی کے افراد کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کی جا رہی ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایتاوا میں واقع یہ قبر ایک مسلمان کی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اس قبر کو 500 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، جو کہ چغل خور کے مقبرے کے نام سے مقبول ہے۔

یہ قبر بھولو سعید نامی شخص کی ہے جو کہ ایتاوا شہر کے بادشاہ کے ہاں بطور مشیر تعینات تھا۔

تاہم ایتاوا شہر اور اٹیری شہر کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران کچھ ایسا کر گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک مقامی سوچ کے مطابق نشان عبرت بنا ہوا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس جنگ کے دوران سعید کی جانب سے ایتاوا شہر کے بادشاہ سے غداری کی گئی تھی، جس پر بادشاہ نے بھولو کے خلاف سزا تو سنائی ہی ساتھ ہی اعلان کیا کہ موت آنے تک سعید کو جوتے مارے جاتے رہیں۔

جوتے مارنے کا سلسلہ تب سے اب تک جاری ہے، دوسری جانب مقامی افراد کا نظریہ یہ بھی ہے کہ ایتاوا اور فرخ آباد بریلی ہائی وے پر باحفاظت سفر کے لیے اس قبر پر جوتے برسائے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت میں مقامی شہری اقبال کا کہنا تھا کہ میں بریلی کی جانب جا رہا تھا تاہم بھولو سعید کی قبر پر جوتے مارنے آیا ہوں تاکہ میرا سفر محفوظ ہو سکے۔

جبکہ داتوالی کے رہائشی بلال کا کہنا تھا کہ میں نے قبروں پر چادر، موم بتیاں رکھتے تو دیکھا ہے، تاہم جوتے مارنا پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔

india

Sikh community

Grave

Shoes

blessing