Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے بچوں کو مجھ میں دلچسپی نہیں، بالی ووڈ اداکار عامر خان اولاد سے مایوس؟

اداکار کپل شرما کے پروگرام میں مدعو تھے
اپ ڈیٹ 06 مئ 2024 04:19pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ دائیں جانب، عامر خان کپل شرما کے پروگرام میں موجود ہیں جبکہ بائیں جانب اداکار کی اپنے بیٹوں کے ہمراہ تصویر
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ دائیں جانب، عامر خان کپل شرما کے پروگرام میں موجود ہیں جبکہ بائیں جانب اداکار کی اپنے بیٹوں کے ہمراہ تصویر

معروف بھارتی اداکار عامر خان جہاں اپنی معنی خیز اور سبق آموز فلموں کی بنا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، وہیں ان دنوں عامر خان اپنی اولاد سے متعلق بیان پر مداحوں کو حیران کر رہے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی اداکار عامر خان کی جانب سے کپل شرما کے پروگرام میں شرکت کی گئی تھی، جہاں اداکار نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

پروگرام اگرچہ تفریح اور حس مزاح کے باعث مقبول ہے، تاہم اس پروگرام میں سنجیدگی سب کو بور بھی کر رہی تھی۔

تاہم اسی پروگرام میں عامر خان کی جانب سے اپنی اولاد سے متعلق بھی اظہار خیال کیا گیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔

اظہار خیال کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اگرچہ آپ بالی ووڈ کے مقبول ترین ناموں میں شامل ہوں، مگر جب بات آپ کے بچوں کی ہوں، تو آپ عام بھارتی والدین سے کچھ مختلف نہیں ہوتے ہیں، جو کہ ہمیشہ شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میرے بچے میری کبھی نہیں سنتے ہیں، اس پروگرام میں عامر خان نے اپنا دل کھول کر رکھ دیا۔

عامر خان بیٹے جنید، ارا اور آزاد سے خوش نہیں دکھ رہے تھے، جبکہ ان کے اظہار خیال سے اس بات کا اندازہ ہو رہا تھا کہ گویا اداکار کی اولاد والد کو اس طرح اہمیت نہیں دے رہی ہے۔

اداکار نے کہا کہ کئی بار مجھے احساس ہوتا ہے کہ ہماری جنریشن بیچ میں پھنس چکی ہے، ہم اپنے والدین کی ہر بات سنتے تھے۔ ہمارا خیال تھا کہ ہمارے بچے ہماری بات سنیں گے، اور ہمارا وقت بھی آئے گا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ مگر جب ہمارا وقت آیا، ہم والدین بنے تو ہمارے بچے ہی بدل گئے۔ وہ ہماری ایک نہیں سنتے، پہلے ہمارے والدین ہم پر غصہ ہوتے تھے اور اب ہمارے بچے بھی اسی طرح کا کر رہے ہیں۔

اداکار کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ بطور والد میرے بچے میری نصیحت کو سنتے نہیں ہیں، انہیں مجھ میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔ وہ کبھی میری نصیحت نہیں لیتے ہیں، جب کبھی میں نصیحت دینے کی کوشش کرتا ہوں، وہ راہ فرار اختیار کرلیتے ہیں۔

عامر خان نے کہا میری بہن فرحت بھی میری بات نہیں سنتی ہیں، میں نے ان سے کہا تھا کہ وہ فلموں میں اداکاری کریں، مگر وہ ایک اچھی انسان ہیں۔

children

Bollywood actor

Aamir Khan

father

Kapil Sharma

BOLLYWOOD NEWS