Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

راولپنڈی میں ریٹائرڈ فوجی افسر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مقدمہ مقتول کے بہنوئی حامد عثمان کی مدعیت میں درج کیا گیا
شائع 05 مئ 2024 08:48pm

راولپنڈی میں ریٹائرڈ فوجی افسر راؤ علی شان کے قتل کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ مقتول کے بہنوئی حامد عثمان کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ کے متن کے مطابق راؤ علی شان کا خاور عباسی سے پراپرٹی کا لین دین تھا۔

سب انسپکٹر کی تھانے میں فائرنگ، نائب محرر نے چھپ کر جان بچائی

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ خاورعباسی نے راؤ علی شان کے 7 کروڑ روپے دینے تھے، جس کے بدلے مختلف پراپرٹیز آفر کرتا تھا، گزشتہ روز خاور عباسی اور حسن عباسی نے راؤ علی شان کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بلایا، فوجی افسر ناصر اور ریٹائرڈ فوجی افسر راؤ علی شان کا پرانا پی اے زوہیب بھی ان کے ساتھ گیا۔

مقدمہ متن کے مطابق دوپہر کے بعد زوہیب نے گھر فون کی اور بتایا کہ راؤ علی شان اونچائی سے نیچے گر گئے ہیں،جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، خاور عباسی،راؤ علی شان کے پیسے واپس کرنے کی بجائے ٹال مٹول کر رہا تھا، خاور اورحسن عباسی نےسازش کے تحت راؤ علی شان کو ایسے پلازہ بلایا جو اسکی ملکیت نہ تھا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

متن میں مزید کہا گیا کہ ملزمان راؤ علی شان کو ایسے مقام پر لے گئے جو خطرناک تھا، لواحقین نے کہا انہیں یقین ہے کہ راؤ علی شان کو دھکا دے کر گرایا گیا تھا اور ملزم خاور عباسی اور اسکے ساتھیوں نےمنصوبہ بندی کے تحت یہ سارا کام کیا۔

rawalpindi

FIR

Retired Army Officer

rao ali shan