Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فضائیہ پر بڑا حملہ، تباہی اور ہلاکتوں کی اطلاعات

عین انتخابات سے قبل ایک بار پھر پلوامہ طرز کا حملہ
شائع 05 مئ 2024 07:16pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انتخابات سے قبل بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا ہے، پلوامہ طرز کے اس حملے میں بھارتی فضائی کے کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کے علاقے سورنکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر oوئے اس حملے میں ایک فوجی ہلاک اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں بھارتی فائی کے کئی اہلکار مبینہ دہشتگردوں کی بھاری فائرنگ کی زد میں آگئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے اہلکار دو گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے۔

 فائرنگ کی زد میں آںے والی گاڑی
فائرنگ کی زد میں آںے والی گاڑی

فضائیہ کے قافلے پر شام 6 بج کر 15 منٹ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سورنکوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سنئی کے بیکربل محلہ کے پاس جرولی سے شاستر کی طرف جا رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی اہلکار فضائیہ کے سہولت مرکز کی طرف جا رہے تھے جب ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔

اس علاقے میں رواں سال بھارتی مسلح افواج پر یہ پہلا بڑا حملہ ہے، جو کہ عین انتخابات کی آمد پر ہوا ہے۔

ایسا ہی ایک حملہ فروری 2019 میں انتخابات سے قبل ہوا تھا، جس کو بنیاد بنا کر مودی حکومت پاکستان پر جعلی فضائی حملہ کرنے کی کوشش کی تھی اور نتیجتاً ناصرف اپنے جہاز گنوائے بلکہ اپنا پاکستان کے ہاتھوں پائلٹ گرفتار کرواکر عالمی ہزیمت کا سامنا بھی کیا۔

لیکن اس کا فائدہ مودی حکومت کو انتخابات میں ہوا اور اسے ایک بار پھر اقتدار مل گیا۔

بھارتی میڈیا کی ’بالاکوٹ فضائی حملے‘ کی فوٹیج جعلی نکلی

حالیہ حملے کے بعد علاقے میں اضافی سیکورٹی فورسز بھیج دی گئی ہیں اور کارروائیاں جاری ہیں۔

حملے کے بعد لی گئی تصاویر میں فائرنگ کی زد میں آنے والی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر گولیوں کے کم از کم ایک درجن سوراخ دکھائی دئے۔

 فائرنگ کی زد میں آںے والی گاڑی
فائرنگ کی زد میں آںے والی گاڑی

مقامی راشٹریہ رائفلز یونٹ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ گاڑیوں کو شاہستار کے پاس جنرل ایریا میں ہوائی اڈے کے اندر محفوظ کر دیا گیا ہے۔

زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Indian occupied Kashmir

Pulwama Attack

indian elections

Attack on IAF vehicle