Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے دروازے سے گاڑی ٹکرادی

ڈرائیور گاڑی میں مردہ پایا گیا، حادثہ تھا یا دہشتگردی کی کوشش؟
شائع 05 مئ 2024 06:14pm

امریکا میں ایک شخص نے ایوانِ صدر ”وائٹ ہاؤس“ کے دروازے سے گاڑی ٹکرادی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

امریکی صدر کی حفاظت پر معمور سیکرٹ سروس نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کو دیر رات وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے تیز رفتار کار ٹکرائی، جس کا ڈرائیور موقع پر مردہ مایا گیا۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ’وائٹ ہاؤس کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی کوئی عوامی تحفظ کے مضمرات ہیں‘۔

سیکرٹ سروس نے بتایا کہ یہ حادثہ رات ساڑھے دس بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا۔

سیکرٹ سروس کے بیان کے مطابق، حادثے کے بعد فوراً غیرمتعینہ سکیورٹی پروٹوکول لاگو کیا گیا اور گاڑی کو سیکرٹ سروس کے افسران نے کلیئر کر دیا۔

آسٹریلیا میں چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے مار ڈالا

سیکرٹ سروس کے مطابق ڈی سی پولیس نے ڈرائیور کی شناخت ایک بالغ مرد کے طور پر کی تھی جو گاڑی میں مردہ پایا گیا، تاہم، وہ کون ہے اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ڈی سی پولیس نے کہا کہ اس وقت حادثے کی تحقیقات ”صرف ایک ٹریفک حادثہ“ کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

کینیڈا میں ہٹ اسکواڈ پکڑے جانے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

جبکہ سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈی سی پولیس کی طرف سے جائے حادثہ کا جو پتہ دیا گیا وہ وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے جنوب مشرقی کونے کے قریب محکمہ خزانہ، ایلپس اور ساؤتھ لان کے قریب پنسلوانیا ایونیو چوراہا معلوم ہوتا ہے۔ یہ وائٹ ہاؤس سے ہی تقریباً ایک ہزار فٹ کے فاصلے پر ہے۔

ڈی سی حکومت کے الرٹ سسٹم نے کہا کہ نیویارک اور کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے درمیان 15ویں اسٹریٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔

Car Crash in White House

Secret Service