ایران میں بارش کے ساتھ آسمان سے مچھلیاں برس پڑیں
ایران میں شدید بارشوں کے درمیان ایک نایاب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں آسمان سے پانی کے ساتھ ساتھ مچھلیاں بھہی برس پڑیں۔اس نایاب مظہر کی ویڈیوز سوشل میڈیا خوب وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین حیران ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟
سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز میں کئی مچھلیاں آسمان سے گرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، اور جو شخص ویڈیو بنا رہا ہے اس کی خوشی بھی دیدنی ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اچانک… ایران میں مچھلیوں کی بارش ہو گئی۔ یہ ایرانی شہر یاسوج میں بارش کے بعد ہوا، جس کے بعد اچانک مچھلیاں شہر کی گلیوں میں رہنے والوں پر گرنے لگیں۔ وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔‘
تاہم، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ”ایکس“ صارف ماریو نوفل نے لکھا، ’ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ غیرمعمولی واقعہ طوفان کے سمندر سے مچھلیوں کو اٹھا کر آسمان پر پہنچناے سے ہوا جو نعد میں بارش کے ساتھ برس پڑیں’۔
برطانیہ کا سب سے وزنی شخص سالگرہ سے پہلے ہی چل بسا
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میزائلوں کی بارش کرنے کے بجائے ایسا لگتا ہے جیسے اسرائیل نے مچھلیاں بھیجی ہیں‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’سمندر نے ایران کے لوگوں کو آج رات کا کھانا فراہم کیا ہے‘۔
عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان
ایرانی اخبار ”ایران انٹرنیشنل“ کے مطابق شدید بارشوں نے ملک کے 21 علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔
ایران کی موسمیاتی تنظیم نے اتوار سے شروع ہونے والی بارش کی ایک نئی لہر اور اس کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک مشرقی آذربائیجان میں شبستر کاؤنٹی ہے۔
Comments are closed on this story.