Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

گرین شرٹس نے ملاٸیشیا کے بعد کوریا کو بھی شکست دے دی
اپ ڈیٹ 05 مئ 2024 07:56pm

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، گرین شرٹس نے ملاٸیشیا کے بعد کوریا کو بھی شکست دے دی۔

ایپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کا مقابلہ کوریا سے ہوا، جس میں قومی پلیٸرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوریا کو صفر کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دی۔

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستانی ٹیم کی جیت سے میچ کی شروعات

پاکستان کی طرف سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی نے گول کیے جبکہ پاکستان ٹیم تیسرے میچ میں 7 مٸی کو جاپان کے خلاف مدمقابل ہوگی۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ملاٸیشیا کو 4-5 گول سے شکست دی تھی۔

’قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے‘

دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل بہترین کارکردگی میرٹ پر سلیکشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رانا مشہود احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی بروقت توجہ سے ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ حل ہوا، ہاکی ٹیم ہماری توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں، قومی ہاکی ٹیم ایک نئی ٹیم ہے اور اسے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ تمام قوم کو ہمارے ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

Malaysia

Pakistan Hockey Team

Azlan Shah Hockey Cup

Ipoh

pakistan victory