Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کی درفشاں سلیم کے ساتھ انتہائی قابل اعتراض حرکت، ویڈیو وائرل

خاتون کی حرکت پر درفشاں گڑبڑا گئیں اور ان سے دور ہٹ گئیں
شائع 05 مئ 2024 07:46pm

اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اوّل کی اداکاراؤں میں سے ایک دُرِّفشاں سلیم کو ان کی ایک مداح نے حیران کردیا۔

لاہور میں درفشاں کی شہرہ آفاق ڈرامے ”عشق مرشد“ کی آخری قسط کا پریمئیر ہوا، جس میں درفشاں اور ان کے ساتھی اداکار بلال عباس نے شرکت کی۔

سفید لباس نے دونوں کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا تھا۔

پریمئیر کے بعد جب دونوں اداکار واپس جانے لگے تو سکیورٹی سے گھری درفشاں سلیم کی جانب ایک خاتون بڑھیں اور سیلفی لینے کی کوشش کی۔

خواجہ سراء آپے سے باہر، پولیس پر تشدد کے بعد تھانہ لوٹ لیا

خاتون کی اس حرکت کو دیکھ کر سکیورٹی انہین روکنے کیلئے آگے بڑھی، لیکن درفشاں نے اسے روک دیا اور سکون سے خاتون کے ساتھ سیلفی لی۔

لیکن اس کے بعد خاتون نے جو حرکت کی وہ درفشاں کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھی۔

خاتون نے سیلفی لینے کے بعد اچانک درفشاں کا بوسہ لے لیا جو بالکل ان کے ہونٹوں کے قریب ہی تھا، جس پر درفشاں گڑبڑا گئیں اور ان سے دور ہٹ گئیں۔

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

خاتون کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میدیا صارفین نے خاتون مداح کی اس حرکت کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔

Dur e Fishan Saleem

bilal abbas

Ishq Murshid

Woman Kissed Durefishan Saleem

Ishq Murshid Last Episode