Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

گزشتہ روز نوجوان حمزہ کی موت کو خود کشی قرار دے کر دفنا دیا گیا تھا
شائع 05 مئ 2024 05:00pm

پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ روز تھانہ صدر ٹوبہ کی حدود میں مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 389 ج ب سے تعلق رکھنے والے نوجوان حمزہ کی موت کو خود کشی قرار دے کر دفنا دیا گیا تھا۔

بھائی نے خاندان کے سامنے بہن کو سانس گھونٹ کر مار ڈالا، ویڈیو سامنے آگئی

جس کے بعد رفعت نامی خاتون، اس کی 3 بیٹیوں اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نوجوان حمزہ کو شادی کا جھانسہ دے کر 75 لاکھ سے زائد ہتھیالیے، شادی سے انکار اور رقم کی واپسی کے اسرار پر قتل کیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بہن کو قتل کرنیوالے بھائی نے ریپ کا اعتراف کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ کی قبر کشائی کے بعد سیمپل ٹسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے۔

punjab

Suicide

Punjab police

Toba tek Singh

Drop scene

Alleged suicide