Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں حصے کیلئے ایسا وکیل کرلیا جو ’بیوہ کی بھی طلاق کروا دے‘

دانیہ شاہ نے وکیل کو کتنے کروڑ دئے؟
شائع 05 مئ 2024 04:48pm

پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور سیاسی شخصیت عامر لیاقت حسین (مرحوم) کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اُن کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے وکیل کی خدمات دو کروڑ روپے میں حاصل کرلی ہیں۔

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کی ازدواجی زندگی تنازعات کا شکار بنی، دانیہ شاہ نے مبینہ طور پر عامر لیاقت کی متنازع اور نازیبا ویڈیو لیک کیں، جس کے بعد عامر لیاقت مشکل میں دکھائی دیئے۔ ایک موقع پر انہوں نے دانیا کو معاف کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن جلد ہی تنہائی میں ان کی موت ہوگئی۔

عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ شاہ ان کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اس کیلئے انہوں نے ایک بار پھر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فحش فلموں سے شروعات کرنے والی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”فیس بک“ پر ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں دانیہ شاہ کو اپنے وکیل کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ وکیل نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ دانیہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کیلئے دو کروڑ روپے دیے ہیں۔

ویڈیو میں وکیل نے کہا کہ ’سب مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں تو آج میں بتا دیتا ہوں کہ میں اللہ کے بندوں کی مدد کرتا ہوں جس کے صلے میں اللہ میری مدد کرتا ہے‘۔

میا خلیفہ نے اپنا اصل نام بتا دیا، آبائی ملک میں داخلے پر پابندی کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ ’عامر لیاقت سے ملنے والی وراثت حاصل کرنے کیلئے دانیہ شاہ نے میری مدد طلب کی جس کے عوض انہوں نے مجھے دو کروڑ روپے دیے ہیں‘۔

دانیہ شاہ کی جانب سے وکیل کو دو کروڑ روپے فیس دینے کے بارے میں جان کر سوشل میڈیا صارفین کو یقین نہ آیا۔

صارفین نے طنزیہ انداز میں دانیہ شاہ کے وکیل کو موسمی وکیل کا لقب دیتے ہوئے عجیب و غریب تبصرے شروع کردیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایسا وکیل ہے جو بیوہ کو بھی طلاق دلواسکتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ’وراثت کا پروگرام بھی وڑ گیا‘۔

Aamir Liaquat

Dania Shah

Inheritance

lawyer