Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے پونے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان

بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے، چیئرمین پی سی بی
شائع 05 مئ 2024 03:28pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں یہ رقم پاکستان کی جیت کے آگے کچھ بھی نہیں ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے روز کیمپ کے بعد ڈریسنگ روم میں چئیرمین محسن نقوی نے قومی اسکواڈ سے ملاقات کی اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کےلئے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ قومی کھلاڑی اس بار دباؤ کے بغیر کھیلتے ہوئے پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹس دیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

babar azam

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

t20 world cup 2024