Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ
شائع 05 مئ 2024 12:37pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک بنانے کے لیے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعہ کے ذمے داروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذہنی معذور اور نابینا شخص کو چند افراد نے ویڈیو بنانے کے لیے سیلابی ریلے کے پانی میں پھینک دیا۔

اطلاعات ہیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جنوبی وزیرستان زرمیلانہ کا رہائشی ہے۔

ویڈیو وانا کے کسی گاؤں میں بنائی گئی، معذور شخص تو بچ گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔