Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل ہونے کیلئے تیار، کتنی وزارتیں ملیں گی

اطلاعات کے مطابق گورنروں کی تقرری کے بعد پی پی نے اصولی فیصلہ کیا
اپ ڈیٹ 05 مئ 2024 02:05pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے دو روز قبل پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی، اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، ممکنہ طور پر پی پی کو 8 وزارتیں دی جاسکتی ہیں۔

جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔ جس کے بعد اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت نے دو صوبوں میں اپنے گورنروں کی تقرری کے بعد وفاقی حکومت میں بھی شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی کو 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے تاہم وزارتوں کے انتخاب اور تعداد کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت میں شمولیت کی محض اطلاعات ہیں اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان یا تصدیق نہیں کی گئی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی پی پی کو دی جائےگی، اتفاق رائے ہونے پر بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن روبینہ خالد ہوں گی۔

federal government

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)