Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی : سی ٹی ڈی پر فائرنگ کرنیوالے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، سی ٹی ڈی
شائع 05 مئ 2024 07:50am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

راولپنڈی : سی ٹی ڈی پر فائرنگ کرنیوالے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، حملے میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللّہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی، ان سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔

CTD

terrorist attacks

Pakistan Law and order situation