Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

ایک اندھا شخص بھی اس طریقے سے سوئی میں دھاگہ ڈال لے گا
شائع 04 مئ 2024 11:49pm

اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں دھاگہ ڈالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا اور کوفت بھی محسوس ہوتی ہوگی۔

لیکن ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا نے اس کا حل بھی بتا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک ہیک شئیر کیا گیا ہے، جس میں سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا آسان طریقہ بتایا گیا ہے، جو کہ ایک اندھا بھی اپنا سکتا ہے۔

مذکورہ کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کاغذ کے چھوٹے ٹکڑے میں دھاگہ رکھ کر اسے موڑ دیتا ہے۔

پھر اس کاغذ کو ترچھا کاٹتا ہے جس سے اس کی نوک بن جاتی ہے، اس نوک کو وہ سوئی کے سوراخ میں ڈالتا ہے اور دھاگہ کھینچ لیتا ہے۔

life hacks

Thread a needle