Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فحش فلموں سے شروعات کرنے والی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات

ہالی ووڈ اسٹارز جنہوں نے اپنی اداکاری کی شروعات میں کچھ ایسے مناظر عکس بند کروائے جنہیں وہ خود بھی بھلانا چاہتے ہیں
شائع 04 مئ 2024 08:25pm

ہالی ووڈ میں اکثر فحاشی کو ”آرٹ“ قرار دیا جاتا ہے، اور اکثر ہی فلموں میں ایسے مناظر شامل کئے جاتے ہیں جنہیں آپ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے۔ ان مناظر کو عکس بند کروانے والے اداکار کوئی شرم محسوس نہیں کرتے اور اس پر فخر کرتے ہیں، لیکن کچھ ہالی ووڈ اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے اداکاری کے کرئیر کی شروعات ہی فحش فلموں سے کی تھی۔

یہاں ہم آپ کو چند ایسے معروف ہالی ووڈ اسٹارز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری کی شروعات میں کچھ ایسے مناظر عکس بند کروائے تھے جنہیں وہ خود بھی بھلانا چاہتے ہیں۔

اسنوپ ڈاگ

ہالی ووڈ کے معروف ریپر اسنوپ ڈاگ نے 2001 میں اپنا ایک ایلبم ”ڈوگی اسٹائل“ جاری کیا جو کہ انتہائی فحش مناظر سے بھرا ہوا تھا، اور وہ انہوں نے اپنے گھر پر شوٹ کیا تھا۔

یہ ویڈیو ایلبم اتنا کامیاب ہوا کہ اس نے 2001 کی بہترین موسیقی اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ٹیپ کے طور پر ایڈلٹ ویڈیو نیوز ایوارڈز میں دو ایوارڈز جیتے۔

چھیاسی منٹ کے اس طویل ٹیپ میں اسنوپ ڈاگ کی ڈسکوگرافی اور متعدد مشہور فحش ستاروں کے کئی گانے شامل ہیں۔

اس ایلبم کی کامیابی کے بعد انہوں نے اگلے سال ایک اور فحش ویڈیو جاری کی۔ ان کی یہ دوسری فلم پہلی کی طرح ہی حیران کن بلندیوں کو چھو گئی اور اس نے ایک بار پھر اے وی این ایوارڈز میں دو ایوارڈز اپنے نام کیے۔

سلویسٹر اسٹالون

”راکی بالبوا“ اور ”ریمبو“ بننے سے پہلے سلویسٹر اسٹالون صرف ایک جدوجہد کرنے والے فنکار تھے، جو ایک بس اسٹیشن میں رہتے تھے اور روز کام تلاش کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

اسی لیے جب انہیں کچھ سافٹ کور پورن میں اداکاری کا موقع ملا تو انہوں نے انکار نہیں کیا۔

سلویسٹر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’میں یا تو یہ فلم کرتا یا کسی کو لوٹتا، کیونکہ میں بالکل تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا تو مایوسی میں کچھ سخت اقدام کرنے کے بجائے میں نے 200 ڈالر کے عوض دو دن یہ کام کیا۔‘

سلویسٹر جب فلم ”راکی“ کے بعد ایک بہت بڑے اسٹار بن گئے تو انہوں نے اس فحش ٹیپ کو دوبارہ ریلیز ہونے سے روکنے کے لیے اس کے حقوق ایک لاکھ ڈالر میں خریدنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

فلم کو ایک نئے نام ”The Italian Stallion“ کے ساتھ دوبارہ ریلیز کیا گیا اور 2010 میں اس کے رائٹس ای بے پر چار لاکھ ڈالرز میں فروخت کیے گئے۔

ڈیم ہیلن میرن

ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ڈیم ہیلن نے 1979 میں ایک شہوت انگیز تاریخی ڈرامے ”کیلیگولا“ میں سیسونیا کا کردار ادا کیا۔

فلم تنازعات کی زد میں آگئی کیونکہ اس کی عکس بندی ختم ہونے کے بعد فنانسر اور پروڈکشن ہاؤس ”پینٹ ہاؤس“ کے بانی باب گوسیون اور پروڈیوسر گیان کارلو لوئی نے اسٹوڈیوز میں گھس کر پینٹ ہاؤس کی لڑکیوں کا استعمال کرتے ہوئے کئی سخت جنسی مناظر فلمائے۔

پھر ان مناظر کو حتمی فلم میں شامل کرلیا گیا جس کی وجہ سے ڈائریکٹر ٹنٹو براس نے خود کو مکمل طور پر اس کام سے الگ کرلیا۔

میٹ لی بلینک

مشہور سِٹ کام ”فرینڈز“ کے دلکش لیڈ مین ”جوئی“ سے مشہور ہوئے میٹ لی بلینک نے اسسے پہلے 1993 میں، ٹی وی سیریز ”دی ریڈ شو ڈائریز“ میں ایک بائیک میسنجر ”کائل“ کا کردار ادا کیا۔

پلے بوائے کی تیار کردہ یہ سیریز اپنے شہوت انگیز مناظر کے لیے مشہور تھی۔

میٹ نے دو الگ الگ اقساط میں لاء فرم ریسپشنسٹ ٹرڈی کے چاہنے والوں میں سے ایک کا کردار ادا کیا۔

ڈیوڈ ڈوچوونی

میٹ 90 کی دہائی کے واحد اسٹار نہیں تھے جنہوں نے سافٹ کور ایڈلٹ فلموں سے شہرت حاصل کی، کئیونکہ ”ایکس فائلز“ اسٹار ڈیوڈ ڈوچوونی بھی ریڈ شو ڈائریز میں نمایاں تھے۔

تاہم، وہ شو کے نریٹر جیک ونٹرز تھے جسے اپنی گرل فرینڈ کی موت کے بعد اس کی ڈائری پڑھنے پر پتہ چلتا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ کے افئیرز چل رہے تھے۔

شو کے نریٹر کے طور پر ڈیوڈ زیادہ تر اسکرین پر نہیں تھے لیکن وہ ایک ایپی سوڈ میں نظر آئے

کلو چیری

ایلیس مارلن جونز کے طور پر پیدا ہونے والی کلو چیری کو ”فائی“ کے نام سے شہرت ملی جنہوں نے ڈرامہ ”یوفوریا“ میں ڈرگ ڈیلر کی ایک سنہرے بالوں والی گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا۔

انہیں شو کے بریک آؤٹ اسٹارز میں سے ایک کے طور پر بیان کیا گیا ہے، لیکن کلو 18 سال کی عمر میں میامی منتقل ہونے کے بعد سے ہی فحش فلموں کی ایک اداکارہ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

2019 تک انہوں نے 200 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی اور فحش مواد فروخت کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ کا استعمال بھی کر رہی تھیں۔

انہوں نے اب اپنی عمر کی وجہ سے فحش فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے تاکہ وہ بڑے پردے پر آسکیں۔

سکیپٹا

2011 میں سکیپٹا نے اپنے گانے ”آل اوور دی ہاؤس“ کے لیے ایک انتہائی غیر اخلاقی مناظڑ پر مبنی ویڈیو ریکارڈ کرائی۔ یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور تنازعہ کا باعث بن گئی، لیکن سکیپٹا کا اصرار تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

جون ہیم

جان ہیم اب دنیا کے سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے ”برائیڈ میڈز“ سے لے کر ”میڈ مین“ تک ہر فلم میں اداکاری کی ہے۔

لیکن، 20 کی دہائی میں ہالی ووڈ میں کام تلاش کرنے کے دوران انہوں نے بطور ویٹر کام کیا، ساتھ ہی سافٹ کور فحش فلموں میں کام کیا۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ وہ صرف آرٹ کے شعبے میں تھے۔

کانئے ویسٹ

اور اب ہالی ووڈ کے معروف ریپر اور موسیقار کانئے ویسٹ فحش فلم سازی کی اس انڈسٹری میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

کانئے ویسٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایڈلٹ فلم اسٹوڈیو شروع کر رہے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے فحش فلموں کی معروف اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کے سابق شوہر مائیک موز کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے فحش فلموں کے پروڈیوسر ہیں۔

Kanye West

Sylvester Stallone

Porn Star

Celebrities Started Career as pornstar

Snoop Dogg

Chloe Cherry

Matt Leblanc

Dame Helen Mirren

David Duchovny

Skepta

Jon Hamm