Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستانی ٹیم کی جیت سے میچ کی شروعات

پاکستان نے عصاب شکن مقابلے کے بعد میزبان ملائشیا کو شکست دے دی
شائع 04 مئ 2024 08:23pm

30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان ملائشیا کو شکست دے دی ۔

ملائشیا کے شہر ایپو میں کھیلے جانیوالے کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم ملائشیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں پاکستان نے پانچ چار سے فتح سمیٹی۔

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے 9ویں، 50 ویں اور 58 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کر کے ہیٹرک کی۔

53 ویں منٹ میں زکریا حیات اور آخری منٹ میں ابوبکر نے فیصلہ کن فیلڈ گول اسکور کر کے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔

جبکہ ملائشیا کی جانب سے ابو کمال نے ہیٹرک کی جبکہ شیلو نے ایک فیلڈ گول کیا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق سلطان اذلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بڑا ریلیف فراہم کردیا

جاپان کے علاوہ باقی پانچ ٹیمیں یہ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے فوراً بعد ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشن کپ میں شرکت کے لیے پولینڈ روانہ ہوجائیں گی۔

Pakistani Squad

Pakistan Hockey Federation

Azlan Shah Hockey Cup