Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گردشہریوں کےقتل میں ملوث تھے، ترجمان
شائع 04 مئ 2024 08:14pm

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جاری ہے،

ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ISPR

terrorism

terrorist attacks

Terrorists killed