Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیری پوٹر کی آنٹی کو حقیقت میں اُڑتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

لندن باسی صبح اٹھے تو انہیں پنی آنکھوں پر یقین نہ آیا
شائع 04 مئ 2024 06:36pm

ایسا شاید ہی کوئی ہو جس نے ہیری پوٹر کی کتاب نہ پڑھی ہو یا س کی فلمیں نہ دیکھی ہوں، اگر آپ نے یہ فلمیں دیکھی ہیں تو ضرور ہیری پوٹر کی کھڑوس آنٹی مارج ڈورسلی کو بھی جانتے ہوں گے، جو ”ہیری پوٹر اینڈ دی پرزنر آف ازکابان“ کے ایک مزاحیہ سین میں اڑتی دکھائی دیتی ہیں۔

وہ تو فلم تھی، لیکن ہفتہ کو حقیقت میں آنٹی مارج کو اڑتا دیکھ کر لندن کے شہریوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔

برطانوی اخبار ”دی مرر“ کی ایک رپورٹ کے مطابق، صبح لندن باسیوں کی آنکھ کھلی تو انہوں نے دیکھا کہ 95 کلوگرام وزنی اور 11.7 میٹر لمبی آنٹی مارج شہر کے تاریخی نشان کے سامنے ہوا میں منڈلا رہی تھیں۔

یہ دراصل ایک غبارہ تھا جسے آنٹی مارج کی شکل دی گئی تھی، اور اسے ماہر ڈیزائنرز اور فنکاروں کی ایک 16 رکنی ٹیم نے تیار کیا تھا۔

اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں کل 264 گھنٹے لگے، ٹیم نے آنٹی مارج کی مشابہت کی ہر تفصیل کو احتیاط سے تیار کیا۔

ہوا میں تیرتی آنٹی مارج کو وارنر برادرز اسٹوڈیو ٹور لندن نے ”ہیری پوٹر اینڈ دی پریزنر آف ازکابان“ کی سنیما ریلیز کی 20 ویں سالگرہ کی یاد میں تیار کیا۔

harry potter

Aunt Marge

Prisoner of Azkaban