Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 10 کے میچز کب اور کہاں ہونگے ؟

چیمپئینز ٹرافی کی وجہ سے لیگ تاخیر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا
شائع 04 مئ 2024 05:26pm

پی ایس ایل ٹین کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔اگلےبرس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے باعث ایونٹ 7 اپریل سے 20 مئی تک کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زی صدارت پی ایس ایل فرنچائزز کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔

دورہ آئر لینڈ سے قبل کرکٹرز کی پریکٹس، بیٹنگ کی بڑی خامی کی نشاندہی

اجلاس میں چیمپئینز ٹرافی کی وجہ سے لیگ تاخیر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا اور لیگ کو 7 اپریل سے 20 مئی تک کرانے کی تجویز دی گئی۔

مجوزہ شیڈول کمرشل، لاجسٹک اور فرنچائزز سے مشاورت کے بعد تجویز کیا گیا۔ جبکہ لیگ کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

PSL

cricketer

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Pakistani Cricketer