Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میڈیکل کالجز نے پی ایم ڈی سی کی اجازت کے بغیر فیسوں میں لاکھوں روپے اضافہ کردیا

پی ایم ڈی سی کا نوٹس بھی فیسوں کی زائد وصولی پر کارگر ثابت نہ ہوسکا
شائع 04 مئ 2024 04:26pm

میڈیکل کالجز نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی اجازت کے بغیر طلبا کی فیسوں میں ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے اضافہ کردیا، کوئی 12 تو کہیں 18 تو کچھ 28 لاکھ تک سالانہ فیس وصول کررہے ہیں۔

پی ایم ڈی سی کا نوٹس بھی میڈیکل کے طلبا سے فیسوں کی زائد وصولی پر کارگر ثابت نہ ہوسکا۔

طلبا کیلئے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا اب اور بھی مشکل ہوگیا ہے، کالجز نے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس کیلئے فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پی ایم ڈی سی حکام نے طلبا کی شکایت پر کمیٹی تو تشکیل دے دی تاہم معاملے کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

وزارت اور پی ایم ڈی سی کی طرف سے ایکشن نہ لینا طلبا کیلئے میڈیکل تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہوگا۔

PMDC

Medical Colleges Fee