Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ آئر لینڈ سے قبل کرکٹرز کی پریکٹس، بیٹنگ کی بڑی خامی کی نشاندہی

لاہور : تربیتی کیمپ مزید دو دن جاری رہے گا
شائع 04 مئ 2024 04:02pm
فوٹو۔۔۔پی سی بی / فیس بک
فوٹو۔۔۔پی سی بی / فیس بک

دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کے لئے قومی اسکواڈ نے لاہور میں بھرپور پریکٹس کی۔ کرکٹرز کہتے ہیں کمبینیشن بن گیا ہے، بھارت سمیت ہر ٹیم کو شکست دیکر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ کیمپ مزید دو دن جاری رہے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں لگائے گئے تین روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک پریکٹس کی۔

کیمپ میں فزیکل ٹریننگ، فیلڈنگ کی ڈرلز کی گئیں جب کہ نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس بھی کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا نے کہا کہ روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبینیشن بن گیا ہے۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ کی بڑی خامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر میں رن ریٹ بہتر کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ، عماد وسیم اور ابرار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ اب کافی مضبوط ہو گئی ہے۔ بھارت کے خلاف میچ بھی عام میچ کی طرح کھیلیں گے۔

کیمپ کے ابتدائی روز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اعظم خان نجی مصروفیت کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے۔ کیمپ مزید دو دن جاری رہے گا اور پھر سات مئی کو قومی اسکواڈ ڈبلن آئرلینڈ کےلئے اڑان بھرے گا۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Pakistani Cricketer