Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی سے محض 3 ماہ قبل امریکی ٹیچر کی 11 سالہ طالبعلم سے ’زیادتی‘

میڈیسن برگمین کا جرم فرسٹ ڈگری نوعیت کا ہے کیونکہ جس لڑکے سے زیادتی کی گئی اس کی عمر 13 سال سے کم ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 04 مئ 2024 04:39pm

امریکا میں ایک ٹیچر کو گیارہ سالہ طالب علم سے زیادتی کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔ سینٹ پال کی 24 سالہ میڈیسن برگمین نے شادی سے تین ماہ قبل جرم کا ارتکاب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیسن برگمین کا جرم فرسٹ ڈگری نوعیت کا ہے کیونکہ جس لڑکے سے زیادتی کی گئی اس کی عمر 13 سال سے کم ہے۔ جمعرات کو سینٹ کرائکس کاؤنٹی میں ایک شکایت درج کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہڈسن کے ریور کریسٹ ایلیمینٹری اسکول میں مشکوک سرگرمی دیکھی جارہی ہے۔ شکایت میں ایک ٹیچر اور پانچویں جماعت کے طالب علم کے نازیبا تعلق کا ذکر تھا۔

حکام کو ٹیچر اور متعلقہ طالب علم کے درمیان برقی پیغامات کی کاپی بھی بھیجی گئی۔ یہ کاپی طالب علم کے والدین نے فراہم کی تھی۔ پولیس کو مس برگمین کے بیگ سے ایک فولڈر بھی ملا جس میں طالب علم کے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس تھے جن میں دونوں کے تعلق کی تفصیل درج تھی۔

ٹیچر کو 25 ہزار ڈالر کے مچلکے پر رہا کردیا گیا۔ وہ دوبارہ 30 مئی کو عدالت میں پیش ہوگی۔ تب تک وہ اسکول کی حدود میں داخل اور اس کی کسی تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں گی۔

US SCHOOL TEACHER

DUBIOUS RELATION WITH SSTUDENT

PROBATION

COMPLAINT WAS LODGED