کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے پر تحقیقات کا آغاز
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے لیول ریاضی کا پرچہ آن لائن آؤٹ ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اے لیول ریاضی کا پرچہ آن لائن آؤٹ ہونے کے معاملے پر اب ادارے نے باقاعدہ طور پر ایکشن لے لیا ہے۔
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا پرچہ امتحان سے ایک دن پہلے 2 مئی کو لیک ہوا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کے دعویٰ کے بعد پیشرفت سامنے آئی ہے۔
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ’دوسرے کسی بھی فورم یا چینلز سے موصول ہونے والے پیغامات کی صداقت کے بارے میں محتاط رہیں‘۔
والدین نے کہا تھا کہ امتحانات کی شفافیت اور سالمیت کو نقصان پہنچے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کے دعویٰ کے بعد پیشرفت سامنے آئی ہے۔ متعدد طلبہ نے برٹش ہائی کمیشن کو احتجاجی ای میلز ارسال کی تھیں لیکن کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے معاملے پر طلبہ یا میڈیا کو باضابطہ طورپر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
اس حوالے سے طلباء اور ان کے والدین نے بھی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اس معاملے پر والدین کی جانب سے ردعمل میں کہنا تھا کہ امتحانات کی شفافیت اور سالمیت کو نقصان پہنچے گا۔ جبکہ والدین نے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
Comments are closed on this story.