Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاش میں روزانہ اسکول جاتا، فہد شیخ نے خواہش ظاہر کر دی

اسکول میں حاضری سب سے کم تھی، اب افسوس ہوتا ہے
شائع 04 مئ 2024 02:10pm

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے صف اول کے اداکار فہد شیخ نے اپنی اسکول کی کارکردگی کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ عموما اسکول سے غیر حاضر رہتے تھے، جس کا اب انہیں افسوس ہے۔

حال ہی میں ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران فہد شیخ سے ان کے اسکول کے دنوں سے متعلق ایک خواہش شیئر کرنے کے لیے کہا گیا، جس پر شیخ نے انکشاف کیا کہ اسکول کے دنوں میں ان کی حاضری سب سے کم تھی اور اب انہیں اس پر افسوس ہے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی حاضری 17 فیصد تک کم تھی، کیونکہ وہ ہاف ڈے کی وجہ سے صرف جمعہ کو کلاسز اٹینڈ کرتے تھے۔ فہد شیخ نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ، لیکن کسی نہ کسی طرح مجھے میرے اساتذہ نے ہمیشہ اسکول سے نکالے جانے سے بچایا۔ کیونکہ میں کرکٹ ٹیم کا کپتان تھا اور میرے کوچ کہتے تھے کہ ’ہمیں تمہاری ضرورت ہے‘۔

انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ،اس لیے میں نے زندگی کے ابتدائی دنوں میں ہی یہ سیکھ لیا تھا کہ آپ جو کچھ بھی کریں، اس میں پرفیکٹ ہوں۔

اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے مشہوراداکار نے بتایا کہ انہیں اب اس پر افسوس ہے اور کاش وہ اسکول میں زیادہ باقاعدگی سے جاتے۔

تاہم، شیخ نے واضح کیا کہ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ پڑھائی میں خراب تھے ۔امتحانات کے دوران کبھی بھی نقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz