پولیو کے خاتمے کی کاوشیں، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل
شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں ٹائم میگزین کی 2024 کی 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا گیا
پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام صحت کے شعبے میں ٹائم میگزین کی 2024 کی سو با اثر شخصیات میں شامل کرلیا گیا۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 2023 میں صرف 6 بچے پولیو سے متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ 2026 تک پولیو کیسز کی تعداد کو صفر پر لانا پاکستان کا ہدف ہے۔
عالمی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔
پاکستانی ڈاکٹر کا نام عالمی فہرست میں شامل ہوناعالمی سطح پر ملک کیلئے اہم اعزاز ہے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جن کا نام صحت کے شعبے میں ٹائم میگزین کی 2024 کی 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا گیا۔
صحت
Polio
Polio Virus
مقبول ترین
Comments are closed on this story.