Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن نے نِجر قتل کیس میں بھارت کو ملوث قرار دے دیا

جمہوریت، اظہارِ رائے کی آزادی اور آئین کی بالا دستی کیلئے اںصاف ناگزیر ہے، جگ میت سنگھ کی ایکس پوسٹ
شائع 04 مئ 2024 12:59pm

کینیڈا کی پارلیمنٹ کے سِکھ رکن جگ میت سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں سِکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

کینیڈین پولیس کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نِجر قتل کیس میں تین ملزمان کی گرفتاری کے بعد اپنے ردِعمل میں جگ میت سنگھ نے کہا کہ ان قاتلوں کی خدمات بھارتی حکومت نے حاصل کی تھیں۔

کینیڈین پولیس نے گرفتاریوں کا اعلان کرتے ہوئے اس قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

نیو ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے جگ میت سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں سردمہری پیدا کرنے والے اس قتل کی پشت پر مودی سرکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے جس ایجنٹ یا کارندے نے ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کا حکم دیا اُس کے خلاف کینیڈین قانون کی پوری قوت کے ساتھ کارروائی کی جانی چاہیے۔

جگ میت سنگھ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی جمہوریت، قانون کی بالادستی اور اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ کی خاطر لازم ہے کہ ہردیپ سنگھ نِجر قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کرن پریت سنگھ، کمل پریت سنگھ اور کرن برار کو البرٹا کے علاقے ایڈمونٹن سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Hardeep Singh Nijjar

JAGMEET SNGH

MEMBER OF PARLIAMENT

THREE ARRESTED IN NIJJAR CASE

JAGMEET SNGH ALLEGES INDIA'S HAND