ممبئی ایئرپورٹ پر افغان خاتون سفارتکار سے 25 کلو سونا برآمد
ممبئی ایئر پورٹ پر حکام نے افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک کے قبضے سے 25 کلو سونا برآمد کرلیا جو وہ دبئی سے بھارت اسمگلنگ کرنے کی کوشش کرکررہی تھیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں نے حال ہی میں ممبئی ہوائی اڈے پر افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک کو روکا اور 18.6 کروڑ روپے مالیت کا 25 کلو سونا برآمد کیا۔
یہ واقعہ 25 اپریل کو پیش آیا اور کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت سونے کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کےک مطابق قونصل جنرل ذکیہ وردک کو گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے جبکہ قانون کے تحت اگر اسمگل شدہ سونے کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے تو مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جاتا ہے اور اسے فوجداری کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ذکیہ وردک کے پاس سفارتی پاسپورٹ تھا، جسے اسلامی جمہوریہ افغانستان نے جاری کیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے ارسال کیے گئے ایک ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان الزامات سے حیران ہوں اور اس معاملے کو مزید دیکھنے کی ضرورت ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ مجھے درپیش حالیہ ذاتی چیلنجوں سے آگاہ ہیں جو قونصل خانے اور سفارت خانے کی مدد کے دوران پیش آئی ہیں، فی الحال، میں طبی امداد کے لیے ممبئی میں نہیں ہوں۔’’
Comments are closed on this story.