Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے کیا کیا جائے

مختلف طریقوں سے خوشبو کے دورانیے کو بڑھایا جا سکتا ہے
شائع 04 مئ 2024 11:26am

اچھی اور مہکتی خوشبو کسے پسند نہیں، جو آپ کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی معطر کر دیتی ہے۔

پرفیوم کا یہی مقصد ہے کہ وہ لگانے ولے کو ایک اچھی مہک دے ۔ لیکن ان پرفیومز کا کیا جائے، جن کی خوشبو تھوڑی دیر بعد ہی اڑ جاتی ہے،اور آپ کو اس کے لگانے کا مقصد ضائع ہو جاتا ہے

آپ کی پسندیدہ خوشبو ان بنیادی ٹپس کے ساتھ زیادہ دیر تک بہترخوشبو دے سکتی ہے۔

جلد کو ہائیڈریٹ کریں

ماہرین کا مشورہ ہے کہ شاور کے بعد باڈی لوشن لگائیں جبکہ آپ کی جلد نم ہو، کیونکہ ہلکی گیلی جلد خوشبو کو جذب کرلیتی ہے۔ البتہ پرفیوم لگانے سےپہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی جلد خشک ہو، کیونکہ اضافی پانی خوشبو کو ضائع کرسکتا ہے اور اس کی تادیر خوشبو کو متاثر کرسکتا ہے۔

نبض پوائنٹس پر لگائیں

کلائیوں، کہنیوں کے اندر، گردن کے پیچھے نبض کے پوائنٹس پر خوشبو لگانے سے جسم کی گرمی، خوشبو کے مالیکیولز کو متحرک اور بڑھنے میں مدد ملے گی، جس سے خوشبو کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ نبض پوائنٹس جسم کے وہ حصے ہیں، جہاں خون کی شریانیں جلد کے قریب ترین ہوتی ہیں۔ وہ خوشبو کے اخراج اور اسے زیادہ دیر تک برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ ایک سے زیادہ حصوں پر خوشبو لگانے سے خوشبو میں اضافہ ہوگا اور دن بھر اس کی مہک کو یقینی بنائے گا۔

پرفیوم کو جلد میں جذب ہونے دیں۔

پرفیوم لگانے کے بعداپنی کلائیوں کو ایک ساتھ نہ رگڑیں، کیونکہ رگڑ جلد کو گرم کر سکتی ہے اور پرفیوم کے فارمولے کے مالیکیولز کو تبدیل کر سکتی ہے، جس سے بخارات میں تیزی آتی ہے اور خوشبو جلد ختم ہو جاتی ہے۔

مختلف خوشبووں کا امتزاج

الگ الگ خوشبو لگانے سے خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہے گی۔ خاص طور پر جب ایک ہی خوشبو کے فارمولے کے باڈی واش اور لوشن کے ساتھ لگایا جائے۔

یہ جانچنے کے لئے کہ دو مختلف خوشبو ایک ساتھ کتنی اچھی طرح کام کرتی ہیں، مختلف خوشبوؤں کے ساتھ کچھ خوشبووں کا چھڑکاؤ کریں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا وہ ایک دوسرے کے ساتھ میچ کرتی ہیں یا نہیں ہیں۔

پہلے تیزخوشبو کا چھڑکاؤ کریں اور پھرہلکی خوشبو لگائیں تاکہ وہ دوسری خوشبو کو ضائع نہ کرپائے۔ اس طرح آپ کو یہ دیکھنے کو ملے گا کہ پرفیوم کا امتزاج کتنے عرصے تک رہتا ہے۔

پمپ کو کنٹرول کریں

کچھ پرفیومزپمپ ایک پوپ کو باہر نکالتے ہیں، جبکہ دیگر مسلسل اسپرے پر انحصار کرتے ہیں۔ پہلےایک سے تین اسپرے کریں ، پھر اگر آپ کسی اضافی اسپرٹز کے ساتھ خوشبو کو تیز کر سکتے ہیں۔

lifestyle

fragrance

perfume