Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیپالی کرنسی پر بھارتی علاقے شامل، انڈیا تلملا اٹھا

نیپالی وزیر اعظم نے نئے کرنسی نوٹ کی منظوری دے دی
شائع 04 مئ 2024 11:01am
تصویر بذریعہ: پریس ٹرسٹ انڈیا
تصویر بذریعہ: پریس ٹرسٹ انڈیا

نیپال کے نئے کرنسی نوٹ کے باعث بھارت اور پڑوسی ملک کے تعلقات ایک بار پھر نازک صورتحال سے دو چار ہو گئے ہیں۔

حال ہی میں نیپال کی جانب سے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں، تاہم اس کرنسی نوٹ پر بھارت کی جانب سے اعتراض اور شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس نوٹ پر بھارتی علاقے اور کالا پانی جیسا متنازعہ علاقہ بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے 2020 میں نیپال کی جانب سے ملک کا اپڈیٹڈ نقشہ جاری کیا گیا تھا جس میں اہم اسٹرٹیجک علاقے لیپو لیک، کالاپانی، لیمپیادھورا کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دیا تھا۔

نیپالی وزیراعظم پشپاکمال دھال کی جانب سے زیر صدارت میٹنگ میں کرنسی نوٹ جاری کرنے کی منظوری گئی تھی، جس کے بعد سب باقاعدہ طور پر نیپال میں 100 روپے کا یہ نوٹ قابل استعمال ہوگا۔

حکومتی ترجمان ریکھا شرما کے مطابق کابینہ کی جانب سے 100 روپے کی کرنسی نوٹ کے دوبارہ ڈیزائن کرنے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ کرنسی نوٹ کے پچھلی سائیڈ پر موجود میپ کو تبدیل کر کے دوسرا میپ شامل کیا گیا ہے۔

india

Nepal

currency note

100 rupees

kalapani