Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد: ’غیرت‘ کے نام پر ملزم نے بھتیجی اور نوجوان کو قتل کردیا

پولیس نے فاطمہ اور مغیم بلیدی کی لاشیں تعلقہ اسپتال منتقل کرنے کے بعد مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی
اپ ڈیٹ 04 مئ 2024 04:42pm

جیکب آباد میں چاچا نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھتیجی اور نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم لال بخش نے اپنی بھتیجی اور نوجوان کو قتل کیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین کی شناخت فاطمہ اور مغیم بلیدی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاشیں تعلقہ اسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ جیکب آباد میں قتل کی اس واردات کا اب تک مقدمہ درج کیا گیا ہے نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Jacobabad Sit In

LAL BAKHSH

FATIMA AND MUGHEEM BALEEDI