Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی سیاستدان اور ان کی اہلیہ 6 لاکھ ڈالر رشوت لینے کے سنگین الزام کی زد میں آگئے

کانگریس رکن نے اہلیہ کے ساتھ مل کر آذربائیجان اور میکسیکو کیلئے خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہوئے، محکمہ انصاف
شائع 04 مئ 2024 10:26am

امریکی کانگریس کے رکن ہنری کیولر اور ان کی اہلیہ امیلڈا پر 6 لاکھ ڈالر کی رشوت کے عوض آذر بائیجان اور میکسیکو کے ایک بینک کے لیے خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ ہنری کیولر اور امیلڈا نے آذر بائیجان کی حکومت کی ملکیت والی ایک آئل کمپنی اور میکسیکو میں قائم بینک سے مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 6 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔

ہنری کیولر اور ان کی الیہ پر سازش، مالیاتی فراڈ، وائر فراڈ، منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کسی بھی بیرونی ادارے کے لیے نمائندے کا کردار ادا کرنے پر ممانعت کے باوجود نمائندگی کی۔

ہیوسٹن کی عدالت میں پیش ہونے پر ہنری اور امیلڈا کیولر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ الزامات ثابت ہونے پر دونوں کو کئی عشروں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑسکتا ہے۔

US Congressman

HENRY CUELLER

IMELDA CUELLER

BRIBE AND MONEY LAUNDERING

OIL COMPANY