Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

سرکاری وکیل نام پی سی ایل لسٹ میں رکھنے سے متعلق مطمئن کرنےمیں ناکام رہے، لاہور ہائیکورٹ
شائع 04 مئ 2024 10:20am

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں2رکنی بینچ نےاپیل کافیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیاکہ سرکاری وکیل نام پی سی ایل لسٹ میں رکھنے کےمتعلق مطمئن کرنےمیں ناکام رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں: فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بچوں کی والدہ فرح شہزادی سمیت دیگر پراینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا، فرح شہزادی نےکرپشن اور سرکاری خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور انہوں نے انوسٹیگیشن جوائن نہیں کی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فرح شہزادی بیرون ملک ہے، اس مقدمے میں اشتہاری ہوچکی ہے، فرح پرجب مقدمہ درج ہوااس وقت دونوں بچوں کی عمریں16سال سےکم تھی۔

فیصلے کے مطابق بچوں کا نام پی ایس ایل لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں ہے، عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلےکا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت اپیل کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے، فیصلہ ایمان جمیل اور فراز اقبال نےسنگل بینچ کےفیصلےکےخلاف اپیل دائر کی تھی۔