چٹخارے دار, آم کا مزیدار اچار کیسے بنایا جائے
کچے آم (کیری) اپنے سیزن میں ہیں، کیریوں کا ،جہاں شربت بنایا جاتا ہے یا اسکی چٹنی عام ہے، اسی طرح کیری کا اچار بھی گرمیوں کی سوغات ہے اور ایشیائی ممالک میں تقریبا ہر گھر میں اس کا اچار بنانا ہماری روایات کا حصہ رہا ہے۔
آج ایسی ہی مزیدار آم کے اچار کی ترکیب پیش خدمت ہے۔ اسے کھائیے اور سارا سال اچار کا لطف اٹھائیے۔
اجزاء
کچے آم(کیری)، ثابت رائی، میتھی دانہ، ہلدی پاوڈر، لال مرچ پاوڈر، ہینگ، نمک، مسٹرڈ آئل۔
ترکیب
ایک خشک برتن میں، ثابت رائی اور میتھی دانہ کو الگ الگ بھون لیں، جب تک کہ ان کی خوشبو نہ آنے لگے۔ انہیں ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر ایک پاوڈر کی شکل میں پیس لیں۔
ایک بڑے سے پیالے میں کچے آم کے ٹکڑے، ہلدی اور نمک شامل کردیں، انہیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد تقریبا تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ تیس منٹ کے بعد پسی ہوئی رائی اور میتھی دانہ، لال مرچ پاوڈر، اور ایک چٹکی ہینگ بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
ایک برتن میں مسٹرڈ آئل کو گرم کرلیں، جب تک کہ اس میں سے دھواں نہ نکلنے لگے۔
اسے ٹھندا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
اب ٹھنڈے مسٹرڈ آئل کو آم کے مکسچر پر ڈال دیں اور انہیں اچھی طرح مکس کر لیں۔
آم کے اچار کو ایک صاف، خشک جار میں منتقل کر کے اس کے ڈھکن کو ٹائٹ ڈھک دیں۔
جار کو سورج کی روشنی میں دو دن کے لیے رکھ دیں،تاکہ اچار میں ذائقہ آجائے۔
اچار کو روزانہ ہلانا نہ بھولیں، تاکہ آم کے ٹکڑے مصالحوں اور تیل سے اچھی طرح کوٹ ہو جائے۔
یاد رکھیں اچار جتنا زیادہ پرانا ہو گا، اس کا ذائقہ بھی اتنا ہی اچھا ہوگا۔
Comments are closed on this story.