Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ : بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کو شکست کا سامنا، لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری

وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی
اپ ڈیٹ 04 مئ 2024 09:40am

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کو کمر توڑ مہنگائی لے بیٹھی، لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری ہے، حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کے نتائج کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی ایک ہزار 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔

اس کے بعد کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی نشستیں 435 ۔۔ 435 ہیں جب کہ گرین پارٹی نے 137 اور 214 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوگئے۔

لیبر پارٹی بھی متعدد مضبوط سیٹوں سے محروم ہوگئی، بریڈ فورڈ میں بھی لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 10 سیٹیں لیبر پارٹی جبکہ 9 سیٹیں آزاد امیدواروں کو ملیں۔

میئر کی 11 نشستوں میں سے 4 کے نتائج آگئے، لیبر پارٹی کو نارتھ ایسٹ، مشرقی مڈلینڈز، یارک اور نارتھ یارکشائر میں کامیابی ملی جبکہ برٹش پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ لیبرپارٹی کی جیت سے مایوسی ہوئی، مستقبل میں سیاسی رہنما کی حیثیت سے اپنے کام پر توجہ رکھوں گا۔

رہنما لیبرپارٹی اسٹارمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی نتیجہ حکمران جماعت کے زوال کی نشاندہی ہے، قومی انتخابات بھی جیت جائیں گے۔

United Kingdom

local bodies elections

Labour Party won