Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف 2 لاکھ میں پنکھے اور فریج سولر پر منتقل ہونے لگے

کراچی میں شمسی توانائی سے استفادے کا رجحان بڑھ گیا
شائع 03 مئ 2024 09:41pm

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے چھٹکارا پانے کے لیے کراچی میں سولر سسٹم کا استعمال بڑھ گیا، 2 لاکھ روپے میں 3 کمروں کا گھر سولر پینل پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں شمسی توانائی سے استفادے کا رجحان بڑھ گیا، بجلی کے بلوں سے پریشان لوگ سولر سسٹم پر منتقل ہونے لگے۔

چار پنکھوں، چار سیورز اور ایک انورٹر فریج پر مشتمل 3 سے 4 کمروں کا گھر صرف 2 لاکھ روپے میں سولر پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

چار کمروں کے گھر کا بجلی کا بل عام طور پر لگ بھگ 18 سے 20 ہزار روپے آتا ہے۔

سولر سسٹم پر منتقلی سے بجلی کا بل کم ہو کر تقریبا 4 ہزار 320 روپے ماہانہ ہوجا تا ہے، ہے نا واضح فرق! تو پھر آپ نے کیا سوچا، کم خرچ سولر یا کبھی کبھار آنے والی مہنگی بجلی۔

karachi

Solar panels

Solar Panel Price

Solar System Price

Solar Industry in Pakistan

Solar Manufacturers

Tax On Solar Panel