Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حنیف عباسی اور انوار الحق کاکڑ کے درمیان گندم بحران کے معاملے پر تلخ کلامی

انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی
اپ ڈیٹ 03 مئ 2024 09:45pm

سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی دے دی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان گندم بحران کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ رات اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔

انور الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے، کیا تم مجھے گرفتار کرنے آئے ہو؟ جس پر حنیف عباسی نے جواب دیا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔

سعد رفیق، حنیف عباسی کا خواتین کے ساتھ آمنا سامنا اور مبینہ تلخ کلامی

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں نے پوچھا ہے کہ حنیف عباسی کون ہے؟ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ والے منہ چھپاتے پھریں گے، جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں تم چور ہو، تم نے گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے فارم 47 جاری، 22 امیداروں کی کامیابی کا اعلان

سابق نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز اور توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے جو کہ حقائق کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے۔

انتخابی عذرداری کیس: اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے فارم 45 طلب

انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

PMLN

اسلام آباد

Hanif Abbasi

anwar ul haq kakar

FORM 47

former caretaker prime minister