Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

قیدی کی مشقت کے حساب سے سزا کم کرنے کی سفارش کریں گے، سیکرٹری داخلہ پنجاب

سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کے ڈیرہ غازی خان جیل دورے کے بعد بڑے فیصلے
شائع 03 مئ 2024 06:51pm

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے مسائل دریافت کئے۔

جیل پہنچنے پر سیکرٹری داخلہ کو جیل وارڈنز نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سیکیورٹی اقدامات،قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کے ڈیرہ غازی خان جیل دورے کے بعد بڑے فیصلے سامنے آگئے۔ نور الامین مینگل نے احکامات جاری کئے کہ قیدیوں کے کھانے کا مینیو ہر تین ماہ بعد تبدیل ہو گا جیل باورچی خانہ کی صفائی اور کھانے کا معیار مہینہ میں ایک بار فوڈ اتھارٹی لازمی چیک کرے گی جبکہ جس کی علاقہ کی جیل ہو گی وہاں کا مقامی خانسامہ قیدیوں کے لیے کھانا بنائے گا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ میں نے بہاولپور، رحیم یار خان سمیت ساؤتھ پنجاب کی تمام جیلوں کا خود دورہ کیا پنجاب کی ہر جیل میں اعلی کوالٹی کارپٹ بنانے کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ ہم قیدیوں کی فلاح اور خاندان کی کفالت میں بہتری کے لیے جامع منصوبہ لا رہے ہیں۔