Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا گروچن سنگھ نے خود اپنی گمشدگی کا منصوبہ بنایا تھا

دس روز سے لاپتہ گروچن سنگھ کی کہانی نے نیا موڑ لے لیا
اپ ڈیٹ 03 مئ 2024 05:02pm

بھارتی ٹی وی اداکار گروچرن سنگھ جو طویل عرصے سے مشہور سیٹ کوم ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں، جو 10 روز سے لاپتہ تھے،ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر اپنی گمشدگی کی ’منصوبہ بندی‘ خود کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹی ایم کے او سی‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ گزشتہ ہفتے دہلی سے ممبئی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔

دہلی پولیس کے ذرائع کے حوالے سے ایک مقامی اخبار نے خصوصی طور پر خبر دی کہ، اس نے اپنا فون پالم علاقے میں چھوڑ دیا تھا۔ ہم تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس سے ہمارے لئے گروچرن سنگھ کا سراغ لگانا مشکل ہو جاتا ہے، کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ فون اداکار کے پاس نہیں ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہمیں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک رکشہ سے دوسرے رکشہ میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پالم کے علاقے میں نصب سیکیورٹی کیمرے کے ذریعے حاصل کی گئی فوٹیج میں اداکار کو ایک بیگ کے ساتھ سڑک پار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ایک اندرونی ذرائع نے بتایاکہ، ایسا لگتا ہے کہ اس نے ہر چیز کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ دہلی سے باہر چلا گیا ہے۔

غور طلب بات ہے کہ سنگھ کے اہل خانہ نے پولیس سے شکایت میں کہا ہے کہ اداکار 22 اپریل کو رات 8:30 بجے ممبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے اور تب سے لاپتہ ہیں۔

انہیں آخری بار اسی دن رات 9 بج کر 14 منٹ پر بھارتی دارالحکومت کے پالم کے علاقے میں دیکھا گیا تھا، جبکہ ان کا نمبر 24 اپریل تک فعال تھا اور اسی سے متعدد ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

گروچن سنگھ نے 2020 تک مشہور ہندوستانی سیٹ کوم میں سوڈھی کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت حاصل کی۔

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD STAR

show bizz