Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

گرمیوں کے درجہ حرارت کو زعفران سے شکست دیں

نکھری نکھری چمکدار جلد کی آسان ٹپس پر عمل کریں
شائع 03 مئ 2024 02:04pm
ہندوستان ٹائمز
ہندوستان ٹائمز

موسم گرما خوشیوں اور چیلنجوں دونوں کو لے کر آتا ہے، سورج کی شعاعیں بیرونی مہم جوئی کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جبکہ ہماری جلد کی صحت کے لیے خطرہ بن جاتی ہیں۔ پھر بھی، ان موسمی پیچیدگیوں کے درمیان، زعفران ابھرکر سامنے آتا ہے۔

جلدکی دیکھ بھال کے ماہرین وضاحت کرتے ہیں کہ چاہے ایک مخصوص علاج کے طور پر یا غذا کی شمولیت کے طور پر، زعفران موسم گرما کی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات میں ناگزیر ثابت ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ زعفران سے بھری چائے میں بھی، اس کے اینٹی آکسیڈنٹس اجزاء اندر سے زہریلے مادے صاف کرتے ہیں، جس سے جلد چمک پیدا ہوتی ہے۔ لہٰذا، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان، اپنی جلد کو ڈھانپنے، پرورش دینے اور تازہ کرنے کے لیے زعفران کی طاقت کو اپنائیں، خشکی کو الوداع کہیں اور چمکدار زندگی کے موسم کا خیر مقدم کریں۔

جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھتا ہے،ہماری جلد کو درپیش چیلنجز بھی بڑھتے ہیں۔ کیونکہ سورج کی روشنی سے چکناہٹ میں اضافے تک، موسم گرما ہماری جلد کی صحت اور ظاہری شکل کو تباہ کر سکتا ہے، تاہم، دستیاب جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات کے درمیان، ایک قدرتی علاج اس کے غیر معمولی فوائد کے لئے نمایاں ہے۔ اور وہ ہے ”زعفران“۔

زعفران اپنی ادویاتی خصوصیات اور کھانا پکانے کے استعمال کے لئے مشہور ہے، لیکن وہ موسم گرما کے مہینے میں چمکدار، صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لئے بھی بہت سارے فوائد پیش کرتا ہے۔

ماہرین جلد نے انکشاف کیا کہ، زعفران کو موسم گرما کی گرمی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری جلد کی دیکھ بھال کے معمولات میں شامل کیا جاسکتا ہے، جو قدرتی طور پر چمکتی رنگت حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔

یو وی نقصان کے خلاف تحفظ

زعفران میں کروسین اور کروسیٹن جیسے مرکبات پائے جاتے ہیں، جن میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو جلد کو نقصان دہ یو وی شعاعوں سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔

اپنے پسندیدہ سن اسکرین لوشن کے ساتھ زعفران کے عرق کو ملا کر زعفران سن اسکرین بنائیں۔ یہ قدرتی اضافہ، جلد کی پرورش کرتے ہوئے سن اسکرین کی تاثیر میں اضافہ کرتا ہے۔

سیاہ دھبے دور کرتا ہے

زعفرانی ریشے کو دودھ یا دہی میں ملا کر فیس ماسک تیار کریں۔ اس مکسچر کو اپنے چہرے پر لگائیں اور دھونے سے پہلے اسے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ باقاعدہ استعمال سیاہ دھبوں کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

ہائیڈریشن اور چمک

زعفران جلد کی نمی کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ موسم گرما کے دوران اسے حد سے زیادہ خشک یا چکنی ہونے سے بچاتا ہے۔

رات بھر زعفران کے چند ریشوں کو پانی کےساتھ بھگو دیں اور اگلے دن اسے تازگی بخش اور ہائیڈریٹنگ مشروب کے طور پر پئیں۔ یہ نہ صرف جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے بلکہ اندرونی قدرتی چمک بھی عطا کرتا ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Skin care

Beauty Tips