Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ہیرا منڈی میں لاہور کے مسلم کرداروں پر کوئی پش بیک نہیں ملا

پاکستان کی طرف سے بہت پیار اور عزت ملی، سنجے لیلی بھنسانی کا اعتراف
اپ ڈیٹ 03 مئ 2024 01:59pm

سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتے ہیں، لاہور میں مسلمانوں کے بارے میں کہانی سنانے پر انہیں کوئی پش بیک نہیں ملا۔

فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی ڈیبیو سیریز ”ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار“ میں لاہور کے مسلم کرداروں کے بارے میں کہانی کے فیصلے کے بارے میں بات کی۔

یہ سیریز ایک ایسے وقت میں ریلیز ہوئی ہے، جب پاکستانی فنکاروں کو اب بھی بھارت میں کھلے دل سے خوش آمدید نہیں کہا جاتا ہے۔

انہوں نے پاکستانی ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت اور احترام کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم سب اکٹھے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئےایک انٹرویو میں بھنسالی نے لاہور میں سیٹ کی گئی کہانی کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ اپنے پاکستانی ناظرین کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کی جانب سے بہت پیار ملا۔ لوگ بے چینی سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا حصہ ہے، جو کسی نہ کسی طرح ہم سب کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ جب پورا ہندوستان ایک تھا، غیر منقسم تھا۔ یہ لوگ ہمارے اتنے ہی ہیں جتنے ان کے ہیں۔

مجھے اب بھی لگتا ہے کہ ہم سب بہت سے طریقوں سے جڑے ہوئے ہیں. دونوں اطراف کے لوگوں میں بہت محبت ہے، کچھ لوگوں کو چھوڑ کرکہ،جو مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ اس سے تعلق نہیں رکھتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

show bizz

bolly wood