Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے سرکاری اسپتال میں ’غلط انجکشن‘ لگانے سے بچہ جاں بحق

ورثا نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور مین گیٹ توڑ دیا
شائع 03 مئ 2024 12:54pm

بدین: تلہار کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے بچہ جاں بحق ہوگیا

تفصیلات کے مطابق ورثا نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی جس کی وجہ سے گیٹ بھی توٹ گیا۔ والدین نے کہا کہ3 سالہ حبیب غلط انجکشن لگنےسےجاں بحق ہوا۔

بچے کے والد نے کہا کہ بچےکو معمولی زخم تھا،اسپتال عملےانجکشن لگایا، انجکشن لگنےکےباعث بچہ جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹرزاہدمیمن نے کہا کہ بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال لایاگیا تھا اور طبی امداد کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکا۔

sindh

child dead

doctors negligence