Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی

41 سالہ نرس امریکی اسپتال میں بطور نرس کام کر رہی تھیں
شائع 03 مئ 2024 11:25am
تصویر بذریعہ: امریکی میڈیا
تصویر بذریعہ: امریکی میڈیا

امریکہ میں حال ہی میں نرس کو سزا دینے کا ایک ایسا منفرد واقعہ پیش ایا ہے جہاں خاتون نرس کو اپنے مریضوں کو ہلاک کرنے کی بنا پر 700 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنی نوعیت کا حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست پینسل وانیا میں پیش ایا ہے جہاں ہیتھر پریسیڈی نامی خاتون نرس نے 17 مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بٹلر کاؤنٹی کورٹ روم کی جانب سے نیٹورونا ہائٹ سے تعلق رکھنے والی ہیتھر پریسیڈی کو فرسٹ ڈگری مرڈر سمیت 19 مرتبہ مجرمانہ عمل کے طور قتل کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

جبکہ بٹلر کاؤنٹی کورٹ کے اٹارنی جنرل مشیل ہینری کی جانب سے بھی اس سزا کی تصدیق کی گئی ہے۔

41 سالہ نرس کو فرسٹ ڈگری مرڈر کے چارج سمیت ایڈیشنل 380 سے 760 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پریسیڈی کے مجرمانہ فعل کا آغاز 2020 سے ہوا جب انہوں نے مریضوں کو لیتھل انسولین دینا شروع کی، 22 مریضوں کو لیتھل انسولین دیا گیا تھا۔

جس میں سے 17 موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تاہم دیگر ڈوسز ملنے کے کچھ عرصے بعد ہی شراب حالت کے باعث دوبارہ اسپتال منتقل کر دیے گئے۔

دوسری جانب نرس نے خلاف 2022 میں ایک شکایت سامنے آئی تھی جس نے بعد جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جن میں متعدد ہلاک مریضوں کی دیکھ بھال پریسیڈی ہی کر رہی تھیں جبکہ ان میں انسولین کی شکایت کے باعث موت کی وجہ سامنے آئی تھی۔

پنسلوانیا اسٹیٹ ریکارڈ کے مطابق پریسیڈی کو 2018 میں نرس کا لائسنس دیا گیا تھا جو کہ اکتوبر 2023 میں ایکسپائر ہو رہا تھا جبکہ 2021 اگست میں لائسنس رینیو کیا گیا تھا۔

death

America

Pennsylvania

Patients

nurse

persecuted